۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
مولانا سید قمر عباس قنبر نقوی

حوزہ/ واعظینِ و مفکرین بورڈ ہندوستان کے جنرل سکریٹری خطیبِ اسلامی سید قمر عباس قنبر نقوی نے ایرانی صدر ڈاکٹر رئیسی کی شہادت پر تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ایرانی صدر کی شہادت ملت اسلامیہ، مظلومینِ عالم اور دنیائے انسانیت کا ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، واعظینِ و مفکرین بورڈ ہندوستان کے جنرل سکریٹری خطیبِ اسلامی سید قمر عباس قنبر نقوی نے ایرانی صدر ڈاکٹر رئیسی کی شہادت پر تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ایرانی صدر کی شہادت ملت اسلامیہ، مظلومینِ عالم اور دنیائے انسانیت کا ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے منتخب صدر ممتاز عالم دین، مدبرِ ذی شعور ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی ناگہانی شہادت پر ہر انسان دوست کو شدید صدمہ پہنچا ہے، چونکہ صدر ابراہیم رئیسی صرف مملکتِ ایران کے صدر اور ایرانی قوم کے ہر دلعزیز رہنما نہیں تھے، بلکہ وہ پوری ملٙتِ اسلامیہ کے رہنما، مظلومینِ عالم کی امید و یقین اور دنیائے انسانیت کا مسیحا تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سید ابراہیم رئیسی کی ناگہانی رحلت سے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے افراد کے لئے ناقابلِ تلافی نقصان ہوا ہے۔

خطیب اسلامی مولانا قمر عباس قنبر نے کہا کہ ربِ کریم بحقِ حضرات معصومینؑ شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی صدر جمہوریہ اسلامی ایران و شریک شہداء تبریز کے امام جمعہ آیت اللہ محمد علی آل ھاشم، وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان، مشرقی آذربائیجان کے گورنر ڈاکٹر مالک رحمتی، جنرل سید مہدی رسول اور دیگر تمام شہداء کو جوار معصومین علیہم السلام میں جگہ عطا کرے اور سوگواران و لواحقین خصوصاً حضرت رہبر معظم کو صبر و سلامتی، طاقت و قوت اور مملکتِ ایران کو مزید حوصلہ و استحکام عنایت فرمائے!آمین یا رب العالمین

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .